پاکستان

پاکستان میں بارشیں اور سیلاب چین مدد کو پہنچ گیا

بیجنگ ،اسلام آباد،جنوبی وزیرستان ( آن لائن، این این آئی)پاکستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاںپر چین مدد کو پہنچ گیا ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ چین کی سیلاب متاثرین سے دلی تعزیت، سوگوار

خاندانوں، زخمیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان میں سیلاب، بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا ہے،چین اور پاکستان سچے دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہم قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک تعاون کے تحت 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل، 50 واٹر پروف کینوس فراہم کیے ہیں، چین ہنگامی انسانی امداد کی مزید کھیپ فراہم کرے گا، چین 25 ہزار خیمے اور دیگر اشیاء جلد از جلد پاکستان بھیجے گا،چینی ریڈ کراس سوسائٹی ہلال احمر پاکستان کو 3 لاکھ ڈالر نقد ہنگامی امداد فراہم کرے گی، چین آفات کی روک تھام، تخفیف اور موسمیاتی تغیر کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور دنیا کی مدد سے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا (کے پی) کے متعدد اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے 14 ہزار 394 ایکڑ پر کھڑی 12 اقسام کی فصلوں کو نقصان پہنچا 1261 مویشی ہلاک ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button