یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے
کراچی (این این آئی) یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ، سول ایوی ایشن کی ٹیم یورپی حکام سے ملاقات کیلئے برسلز پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ، یورپی کمیشن اور ایاسا نے
سی اے اے حکام کو طلب کرلیا۔جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5رکنی اعلی سطح وفد یورپی حکام سے ملاقات کے لئے برسلز پہنچ گیا ہے۔یورپ میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوگا ، جس میں وفد یورپی سیفٹی ایجنسی کو کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دے گا۔ہوا بازوں کے لائسنسنگ کیاجرا رجسٹریشن پرپیشرفت پریورپی حکام کوآگاہ کرے گا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پیشرفت ہونے پر یورپی کمیشن کی ٹیم آڈٹ پر پاکستان پہنچے گی، یورپی حکام کا دورہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ہوا بازوں کے امتحانات کیلئے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہیں ، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا تھا۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا تھا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔