پاکستان
کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
کراچی (این این آئی)کالعدم تنظیم کے چار دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی)نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔مواچھ گوٹھ قبرستان سے کالعدم تنظیم کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار دہشتگردوں کو کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی شناخت میر علی شاہ، محمد اقبال، نصراللہ اور محمد کے نام سے کی گئی ہے۔مبینہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد کراچی میں حملوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔