پاکستان

ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات اور ان کی میت واپس لانے کا مطالبہ، اگر آج ہم خاموش رہے تو کل میری یا کسی اور کی باری آسکتی ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات اور ان کی میت واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صبح حیران کن خبرسنی، ہم صدمے میں مبتلاہیں ،

ارشد شریف نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات تحفظ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پرانتہائی تکلیف میں ہوں، کیا کیاہوا، کیوں ہوا اور اس کے پیچھے کیا تھا؟ اگر آج کوئی صحافی محفوظ نہیں ہیں تو کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دفترخارجہ کو حرکت میں آناچاہیے،کینیا میں سفارتخانے کو جانا چاہیے، ارشد شریف کی والدہ اپنے بیٹے کا چہرہ دیکھناچاہتی ہیں، ان کی میت کو واپس لایا جائے اور باعزت طریقے سے جنازہ ہوناچاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کی تدفین کے بعد تحقیقات ہونی چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا، اگر آج ہم خاموش رہتے ہیں تو کل میری یا کسی اور کی باری آسکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارشد شریف نفیس انسان تھے اور ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے، میں نے ارشد شریف کو بہت اچھا انسان پایا ،آج بہت بڑانقصان ہواہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں آج ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button