والدین کے لیے خصوصی قرآنی دعا،ایسی دعا جس سے آب کےوالدین ہمیشہ خوش اور تندرست رئیں گےاور
بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔والدین کے حق میں اولاد کو دعا کرتے رہنا چاہیے ۔۔۔ ارشادِ ربانی ھےکہ والدین کے سامنے تم نیاز مندی کی بناء پر عاجزی کے بازو بچھائے رکھنااور ان کے حق میں دعائے خیر بھی کرتے رہنا “
کیونکہ تم اپنے طور پر انکا حق پوری طرح اداء نہیں کرسکتے۔ لہٰذا ان کیلئے دعا کرتے رہو کہ اللہ پاک انکو اپنی رحمت و عنایت سے نوازے۔ چنانچہ سنن ابن ماجہ اور مسند احمد وغیرہ میں مروی ہے کہ ایک شخص نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ کیا میرے ماں باپ کے کام آنیوالی کوئی ایسی نیکی بھی ہے جو میں انکے لیے انکے مرنے کے بعد بھی کرسکوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے یہ پانچ باتیں ارشاد فرمائیں۔ ان کیلئے دعا کرنا۔ ان کے لیے حق تعالیٰ سے بخشش مانگنا۔ ان کے کئے گئے عہد کو پورا کرنا۔والدین کے دوستوں کی عزت کرنا اور اس رشتہ داری کو نبھانا جو انکے توسط سے تمہیں حاصل ہو۔۔۔بہر حالوالدین کے لیے خصوصی قرآنی دعا کےیہ الفاظ قرآنِ پاک
میں سورت بنی اسرائیلکی آیت نمبر ۔24۔میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا ۔۔۔ یعنی اے میرے رب میرے ماں باپ پر رحم فرما جیسا کہ انھوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔۔۔ پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہحدیث کا مفہوم ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نیک آدمی کا اللہ تعالی جنت میں ایک درجہ بلند کرتا ہے تو وہ پوچھتا ہے کہ اللہ مجھے یہ درجہ کیوں ملا ہے؟ تو اللہ تعالی فرماتا ہے تیری اولاد نے تیرے لئے بخشش کی دعا کی ہے چنانچہ والدین کے لئے بخشش اور رحمت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔۔ اللہ پاک ہمیں اس قرآنی دعا کوبار بار پڑھنے والا بنائے
اور ہمارے والدین کی بخشش فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔