فجر کی نماز کے بعد یہ ایک چھوٹی سی سورت 3 بار پڑھ لیںسورج نکلنے سے پہلے ہی گھر میں رزق کا ڈھیر لگ جائے گا

ہربندہ روزی رزق کی وجہ سے پریشان ہے اور دنیاوی دولت کے حصول کے لئے ہر جائز و ناجائز کام کررہا ہے اور بعض لوگوں نے تو اپنا خدا تک اس روزی کو رزق کو بنالیا ہے کہ یہ دولت ہو گی تو سارے مسائل حل ہوں گے ورنہ ہم ایسے ہی پریشان رہیں گےاور اس غلط یقین کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور زندگیوں سے سکون نکل گیا ہے اگر آج ہی ہم یہ تہیہ کر لیں
اپنے یقین کودولت سے ہٹا کر اللہ پاک کی ذات کی طرف کردیں تو یقینا ہمارے مسائل بھی اللہ پاک آہستہ آہستہ حل فرمادیں گے اور زندگی میں سکون بھی ہوجائے گااگر یقین نہیں آتا تو آزما کر دیکھئے۔اس تحریر میں قرآنی وظیفہ سورہ تکاثر کا ایک بہت ہی مختصر اور مجرب وظیفہ پیش کررہے ہیں اس وظیفہ سے انشاء اللہ رزق کی تنگی قرض کے مسائل روزگار کے مسائل حل ہوجائیں گے۔سب سے پہلے تین کام کریں اور روزی کے معاملے میں پھر بے فکر ہوجائیں ۔ پختہ یقین کریں کہ روزی صرف اور صرف اللہ دیتا ہے دکان ملازمت کھیتی باڑی یا تجارت نہیں یعنی رازق صرف اللہ کو جانیں اور یہ کہ کیسے بھی حالات ہوجائیں کتنی بھی تنگدستی ہوجائے یہ پکا عہد کرلیں کہ میں نے حرام نہیں کھانا صرف اور صرف رزق حلال کھانا ہے اور تیسری بات یہ کہ تھوڑا یا زیادہ جتنا رزق ملے
اس میں سے سب سے پہلے اللہ رب العزت کے لئے ڈھائی فیصد حصہ نکال دیں صدقہ ضرور کردیں پھر اس عمل کی برکت دیکھیں کہ کیسے رزق ہر آنے والے دن میں پہلے سے بڑھتا ہے۔ اگر کوئی شخص مقروض ہو اس کا قرج کسی صورت ادا نہ ہورہا ہو تو یہ نہایت آسان ساعمل ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر یہ پارہ نمبر 30 میں ہے الھکم التکاثر یہ فجرکی نماز کے بعد تین مرتبہ باوضو پڑھ لیا کریں انشاء اللہ اس کا تمام قرض ادا ہوجائےگا یہ عمل آسان ہے اس لئے اس کی مستقل عادت بنالیں اور دوسرا طریقہ یہ کہ بارش کا پانی اکٹھا کرلیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا بلکہ جب بارش ہورہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کر لیں اور سورہ تکاثر 41 مرتبہ پڑھ کر اس پانی پر دم کرلیں پھر اس پانی کو بوتل میں ڈال کر سنبھال لیںاور اس بوتل سےتھوڑا تھوڑا
پانی گھروالے پی لیا کریں اور اگر اس پانی میں تھوڑا زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر اور بھی زیادہ ہوجائے گی اور اگر تاثیر کم ہونے لگے تو مزید پانی ڈال لیجئے اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و غم پریشانیاں بیماریاں دور کردیں گے اور جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری وہیں ختم ہوجائے گی مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا یہ اب تک کا آزمودہ عمل ہے ۔