تازہ تریننیشنل خبریں
ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے سٹور کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ (آئی پی ایس ) ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے سٹور کو آگ لگا دی۔ گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقے کشمیر کالونی میں سٹور میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی، پولیس کے مطابق سٹور میں کام کرنے والے ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر سٹور کو آگ لگائی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مکی ریاض کھوکھر نامی ملازم نے پیٹرول چھڑک کر لاکھوں روپے مالیت کا سٹور راکھ کا ڈھیر بنا دیا، تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
سٹور مالک کے مطابق ملازم مکی ریاض کو چند روز قبل ہی چوری کرنے پرسٹور سے نکالا تھا۔