تازہ تریندلچسپ و عجیب

پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کرنے کا واقعہ ،د راصل جھگڑا کیوں ہوا تھا ؟ تفصیل سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی کے تنازع پر لڑکی کے باپ نے جھگڑے کے دوران دانتوں سے لڑکے کے والد کی انگلی کاٹ دی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیزنے بتایا کہ یہ واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 گلشن ضیاء میں پیش آیا۔مدعی محمد حسین کے مطابق ان کے محلے کی ایک لڑکی نبیلہ ان کے بیٹے محمد سلمان کی کلاس فیلو اور اسے پسند کرتی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، اسی سلسلے میں نبیلہ گزشتہ روز ان کے گھر پر آئی اور ان کی اہلیہ سے بات چیت کی اور ان کے بیٹے سے شادی کرانے کی ضد کرنے لگی۔
حسین کے مطابق انہوں نے لڑکی کو سمجھایا کہ ان کا بیٹا ابھی کوئی کام کاج نہیں کرتا اس لیے وہ ابھی شادی نہیں کر سکتے، اس دوران لڑکی کا والد ندیم اور چچا علیم وہاں پہنچے اور ان کے گھر میں گھس کر مدعی کی اہلیہ عارفہ اور بیٹے سلیمان سے مارپیٹ شروع کر دی، دونوں بھائی ان کی اہلیہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے عارفہ کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ برہنہ ہو گئی۔

مدعی کے مطابق اس دوران اس نے اہلیہ اور بیٹے کو چھڑانے کی کوشش کی تو ندیم نے اس کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی دانتوں سے کاٹ دی، ملزم نے اس قدر شدت سے کاٹا کہ انگلی تن سے جدا ہوگئی۔ پولیس کے مطابق زخمی حسین کو عباسی شہید ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اور میڈیکو لیگل رپورٹ درج کی گئی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ندیم اور علیم کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button