تازہ تریننیشنل خبریں
لاہور میں اتفاقیہ حادثات، کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 7زخمی ہوگئے
صوبائی دارالحکومت میں اتفاقیہ حادثات میں کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ بند روڈ کھوکھا سٹاپ کے قریب گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کمسن بچی فجر سمیت دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہارگئے جبکہ انس اور عبداللہ زخمی ہوگئے۔ سگیاں پل کے قریب رحمان گارڈن میں گھر کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رحمان گارڈن میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔