اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ثقلین مشتاق کی ناراضی دور کرتے ہوئے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
ثقلین مشتاق نے گزشتہ دنوں ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ پی سی بی انہیں ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنا چاہتا تھا لیکن مالی معاملات طے نہیں پاسکے تھے جس کی وجہ سے وہ مستعفی ہوگئے تھے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی حکام نے ثقلین مشتاق کو منالیا ہے۔ معاملات طے پاگئے ہیں اور اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔