ایم کیو ایم دھرنے پر تشدد، نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ، کراچی کے مختلف کاروباری مراکز بند کرادیے
وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کےاحتجاج اوردھرنےپرپولیس تشدد کےخلاف نامعلوم افراد متحرک ہوگئے،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند کرادیے گئے۔
نجی ٹی وی سماءکےمطابق سندھ پولیس کی جانب سےایم کیو ایم کی پرامن احتجاجی ریلی پرلاٹھیاں برسائی گئیں تو کراچی میں ایک بارپھر نامعلوم افرادمتحرک ہو گئے اورمختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند کرادیے۔مقامی میڈیاکےمطابق برنس روڈ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،جیکب لائن،خواجہ اجمیر نگری،لائنز ایریا، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نےکاروباری مراکز بند کرائے۔ کورنگی دو نمبر میں ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی گئی۔
واضح رہےکہ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اگلی صبح سے کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔ احتجاجی مظاہروں اور پولیس تشدد کے باعث بدھ کے روز پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں پریکٹس سیشن بھی نہیں کرپائی تھیں۔