وزیراعظم کی زیر صدرات ترجمانوں کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیسز پر بات کی۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو اجاگر کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو ایک موقع سمجھیں،ہم پہلے دن سے قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ سابقہ حکومتیں آج تک مک مکاکرتی رہی ہیں۔ ملک میں طاقت ور اور غریب کےلیے قانون الگ تھا ، میں نے بلاتفریق سب پر ہاتھ ڈالا ہے،میں نے اپنے بچوں کےلیے کچھ نہیں کمایا ہے۔
وزیراعظم نے دوران اجلاس بہترین معاشی اشاریوں اور صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی جائیدادوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں اور پبلک آفس ہولڈرزبننےکےبعداورپہلےکی جائیدادسامنےلائی جائے۔