تازہ تریننیشنل خبریں

ایم کیو ایم ریلی پر لاٹھی چارج، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے چیف سیکریٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر ریلی پر پولیس نے بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت حسین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور گرفتار کرلیا ۔ رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ایم کیو ایم کے گرفتار چھ کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ پولیس کے تشدد کے باعث زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے جوائنٹ سیکریٹری ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button