تازہ تریندلچسپ و عجیب

کمرہ امتحان میں بچے کی والادت ،ناقابل یقین خبر

امریکا میں قانون کا امتحان دینے والی حاملہ خاتون نے آن لائن پیپر کے دوران صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست الینوائے میں لویولا یونیورسٹی شکاگو کی طالبہ برینانا ہل کو اس بات کا تو اندازہ تھا کہ امتحانی پیپرز کے درمیان وہ حاملہ ہوں گی لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ 90 منٹ کے پیپر کے دوران ہی انہیں بچہ جنم دینا پڑ سکتا ہے۔ہرینانا ہل نے میڈیا کو بتایا کہ میں مطمئن تھی کہ امتحانات کی تاریخ ان دنوں کی ہے جب میں 28ہفتوں کی حاملہ ہوں گی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی ہوئی اور اب نئی تاریخ اس وقت کی تھی جب میرے 38 ہفتے پورے ہونے تھے۔قانون کی طالبہ نے مزید بتایا کہ 90 منٹ کے چار پیپرز دو لگاتار دنوں میں ہونا تھے لیکن پہلے ہی روز پہلے پیپر کے دوران زچگی کا درد شروع ہو گیا لیکن یہ مرحلہ میں نے مکمل کرلیا۔ وقفے کے بعد دوسرا پیپر مڈ وائف کی نگرانی میں دیا اور فوراً اسپتال پہنچی جہاں بچے کو جنم دیا۔ہرینانا ہل کے مطابق دوسرے دن پیپرز تھا جو میں نے اسپتال میں اپنے روم میں دیا اور اس دوران میرے شوہر، ماں اور نرسیں بچے کی دیکھ بھال کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button