تازہ تریندلچسپ و عجیب
نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لڑکی کے ہاں کرتے ہی آدمی کی موتہوگئی کیونکہ۔۔۔ ایسا واقعہ کہ ہر آنکھ نم ہوجائے
جب کسی نوجوان کی محبوبہ زندگی بھر کے لئے اس کی ساتھی بننے کے لئے ہاں کہتی ہے تو یقینا یہ اس کی زندگی کا خوبصورت دن ہوتا ہے، لیکن قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ ایک جاپانی نوجوان کی عین اس وقت موت ہو گئی جب اس کی محبوبہ نے اس کی دلہن بننے کے لئے ہاں کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پل کے بلند ترین مقام پر کنارے کی ریلنگ کے ساتھ کھڑا ہوکر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کررہاتھا۔ جیسے ہی لڑکی نے ہاں کہی تو وہ اچانک پیچھے ہٹا اور اگلے ہی لمحے ریلنگ کے اوپر سے لڑھکتا ہوا سینکڑوں فٹ نیچے سمندر میں جا گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کو اس بدقسمت نوجوان کی باڈی ڈھونڈنے میں سات گھنٹے لگے۔