تازہ تریننیشنل خبریں

کراچی کی سڑک پر صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا، کہاں سے گرفتار کیا گیا ؟ بڑی خبر

صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھاملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم اشرف کو سندھ پولیس نے سندھ بلوچستا ن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا ۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اشرف منگلزئی کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔ پولیس کے مطابق صحافی اطہر متین پر گولی اشرف منگلزئی نے ہی چلائی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگے بھاگنے والا شخص اشرف ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button