تازہ تریننیشنل خبریں
طالبہ سے دست درازی کرنیوالا ملزم چند گھنٹوں میں ہی پکڑا گیا
پولیس نے طالبہ سے دست درازی اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جلالپور جٹاں کے علاقہ میں کالج سے واپس آتے ہوئےطالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔ طالبہ نے ہمت دکھائی اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی اور موٹر سائیکل سے گرا دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، طالبہ نے فوری اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔