26فروری۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
آج کے دن 2019کو انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی طیارے بالا کوٹ سیکٹر میں داخل ہوئےاور پے لوڈگرا کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں درخت متاثر ہوئے جس کا جواب پاکستا ن نے اگلے روز دیا۔
آج ہی کے دن 1991کو کویت نے عراق سے آزادی حاصل کی ، یاد رہے کہ اگست 1990میں عراق نے صدام حسین کی سربراہی میں کویت پر قبضہ کر لیا تھا جسے 26فروری 1991کو نیٹو افواج نے ”آپریشن ڈیزرٹ شیلڈ کے تحت “عراقی فوج سے نجات دلوائی ۔آج ہی کے دن 1993میں ورلڈ ٹریڈ سنٹرمیں بم دھماکہ ہو ا، دھماکہ بارود سے بھرے ٹرک سے کیا گیا جو کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی بیسمنٹ میں موجود تھا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
آج اسلامی دنیا کے ممالک کی سیاست کے مقبول ترین شخص رجب طیب اردگا ن کا جنم دن ہے۔ طیب اردگان 26فروری 1954کو پیدا ہوئے ، طیب اردگان 2003سے 2014تک ترکی کے وزیر اعظم جب کہ 2014سے وہ بطور صدر برسر اقتدار ہیں۔