تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشامد میں بالی وڈ سٹارہیما مالنی کا مضحکہ خیز بیان

بالی وڈ سٹارہیما مالنی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی جی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔ انتہاپسند بی جے پی کی لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندرمودی عظیم رہنما بن چکے ہیں اس لئے عالمی سطح پرجب بھی کوئی مسئلہ ہوعالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے اورمدد مانگتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button