تازہ ترینلائف سٹائل

معروف ڈرامے ‘صنف آہن، میں ’کیپٹن نصر‘ کی انٹری

شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آنے والی اقساط میں انٹری ہوگی۔ معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر وردی میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’کیپٹن نصر ڈیوٹی پر رپورٹ کررہے ہیں‘۔ عاصم اظہر نے ڈرامہ سیریل صنف آہن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button