تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

امریکہ نے یوکرین کو فوجی مدد کی فراہمی کا اعلان کردیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے حملے کا نشانہ بننے والے یوکرین کیلئے فوجی مدد کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزارت دفاع کو یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ دفاع فوری طور پر یوکرین کو 350 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد اس لیے دی جا رہی ہے تاکہ یوکرین روس کی جانب سے غیر منصفانہ اور بلا اشتعال مسلط کی گئی جنگ میں اپنا دفاع کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button