پاکستان

والد اور چچا عمران خان کے ساتھ مگر چوہدری سالک حسین شہباز کابینہ میں شامل ۔۔۔۔آخر ماجرا کیا ہے ؟ اندر کی خبر

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا۔سربراہ ق لیگ کو شہبازشریف، زرداری، فضل الرحمٰن، اختر مینگل اور دیگر کا فون، بیٹےکےوزیر بننے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے

چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کےدونوں وزراء ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے جبکہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں

اس حوالے سے قرآن میں اللّٰہ نے سخت ہدایات دی ہیں، پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button