اسلامک کارنر

جہنم سے آزادی کی دعا

جواب: جہنم سے خلاصی کے لیے فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں:اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِترجمہ: اے اللہ ! مجھے جہنم سے بچالے.(سنن لابی داؤد، باب ما یقول اذا اصبح، رقم الحدیث 5079)فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم صبح کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو سات بار یہ دعا پڑھو؛“اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ”اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اس دن تمھاری وفات ہوگئی تو تمھارے لئے جہنّم کی آگ سے آزادی لکھ دی جائےگی،اور جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہوجاؤ، تب بھی سات بار یہ ہی دعا پڑھ لیا کرو، اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اس رات تمھاری وفات ہوگئی، تو تمھارے لئے جہنّم کی آگ سے آزادی لکھ دی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button