پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور وعدہ ایفا کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا، فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے جس کے تحت فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا ہے ۔اب شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ،وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button