پاکستان

کراچی سے لاپتہ نمرہ کا شادی کا اعتراف، والد پر بڑا الزام لگا دیا

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ویڈیو بیان میں نمرہ کاظمی نے کہاکہ میں 17 اپریل کو تونسہ شریف آئی تھی اور 18 اپریل کو میں میرا نکا ح ہوا۔میں اپنی مرضی سے آئی ہوں، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ میں اپنے نکاح سے بہت خوش ہوں۔دوسری جانب نمرہ کاظمی نے ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف کی عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی مرضی اور ہوش و حواس سے شاہ رخ سے نکاح کررہی ہوں، میں اپنی خواہش سے شاہ رخ

کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔بیان حلفی میں مزید کہا گیاہے کہ مجھے نہ کسی نے اغوا کیا نہ زبردستی کی، میری شادی شدہ زندگی میں کوئی مداخلت نہ کرے۔ نمرہ کاظمی نے اپنے بیان میں والد پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، نمرہ نے اپنے والد پر زبردستی بڑی عمر کے آدمی سے شادی کروانے کا الزام بھی لگایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button