اسلامک کارنر

رات کو سوتے وقت یہ دعا پڑھتے ہوے سو جائیں

اگر آپ ابھی سونے لگے ہیں تو پلیز سونے سے پہلے آپ اگر یہ چھوٹا سا وظیفہ ہے وہ کر لیں آپ کی دنیا بھی بن جائے گی اور آخرت بھی بن جائے گی انشاء اللہ اس وظیفہ کو لگا تار 7 دن تک کرنے سے آپ کے دل میں جو دلی مرادیں ہیں سب پوری ہو جائیں گیئں انشاء اللہ اگرچہ آپ کی دلی حاجت جائز ہوئیں تو کوئی بھی آپ کی حاجت کو روک نہیں سکے گاکیوں کہ دینے والی زات ایک ہے

وہ میرے اورآپ سب کے اللہ کریم ہی ہے جو جس کو دیتا ہے خوب سے خوب دیتا ہے اس کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی ہے ہی نہیں مگر کوئی سچے دل سے ایکبار اس بادشاہوں کے بادشاء سے مانگ کر تو دیکھے وہ آپ کو اتنا نواز دے گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکیں گے یہ وظیفہ ہمارے گھر میں سب کرتے ہیں اور انکا اب یہ عقیدہ بن چکا ہے کہ اگر یہ وظیفہ کریں گے تو انشاء اللہ صرف تین دنوں کے اندر اندر میرا اللہ میرا فلاں کام کر دے گا اور یقین مانے ہوتا بھی ایسا ہی ہے کہ جو بھی آپ کے دل میں ہوتا ہے. آپ نے وظیفہ مکمل ہونے کے بعد ایک چھوٹی سی دعا کرنی ہے.کیوں کہ رات کا پہر ہے اس وقت آپ اکیلے ہیں تو اللہ پاک سے مانگنے کا اس سے بہترین وقت اور کونسا ہو سکتا ہے.آپ نے اپنے دل کا پیالہ خالی رکھنا ہے آپ کی جوبھی حاجت ہو اس وقت آپ نے اپنے اللہ کے سامنے وہ حاجت پیش کر دینی ہے اور پھر اپنی آنکھوں سے آنسو بہانے ہیں

وہ بھی اپنے اللہ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی کیساتھ انشا ء اللہ پھر دیکھ لیں آپ کی ہر جائز حاجت اللہ پوری کر دیں گے آپ ازما کر دیکھ لیں. اب میں آپ کو وظیفہ بتانیسے پہلے کچھ ہدایت بتا رہا ہوں جن پر آپ نے ظرور عمل کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ وضو کرنا ہے اپنے اللہ کی حمدو ثنادل سے بیان کرنی ہے جو آپ کے دل میں اللہ شان آتی ہے وہ اپنے رب کی بیان کردیں اسکے بعد آپ نے 3 بار درود ابراہیمی کو پڑھنا ہے اور درود شریف پرھنے کے بعد آپ نے 4 بار سورت کوثر پڑھنا ہے اسکے بعد آپ نے سورت فاتحہ کو 8بارپڑھنا ہے پھر دعا مانگنی ہے اور دعا مانگتے ہوئے نے اللہ سے جو آپ کے دل میں کوئی حاجت ہے وہ حاجت آپنے اللہ کے سامنے رکھنی ہے پھر آپ دیکھ لیں انشاء اللہ آپ کی ہر جائز حاجت پوری ہو گی. چھوٹی سی گزارش ہے کہ اس وظیفہ کو ظرور آپ اپنے دوست اخباب کیساتھ شیئر کیجئے گا۔

بعض دوستوں کو رات دیر گئے تک نیند بھی نہیں آتی اور اس طرح ان کو وظیفہ کرنے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوتا تو میں یہاں آپکو رات میں سکون کی نیند کرنے کا طریقہ بھی بتاتا چلوں کیا آپ جانتے ہیں اگر رات میں بستر پر جانے کے بعد آپ کو سونے کے لیے 15 منٹ درکار ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہر سال 90 گھنٹے صرف سونے کی تگ و دو کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے نیند آنے کا وقت مختلف ہے۔ کوئی بستر پر لیٹتے ہی نیند کی گہری وادیوں میں اتر جاتا ہے۔ کسی کو اپنے دماغ کو بہلانے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے موسیقی سننا، کتاب پڑھنا، ٹی وی دیکھنا، لیکن جن افراد کو بستر پر لیٹنے کے بعد آدھے گھنٹے تک نیند نہیں آتی اس کا مطلب ہے کہ وہ بے خوابی کا شکار ہیں۔ بے خوابی یا نیند کی کمی آپ کی دماغی و جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور آپ کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

نیند کی کمی سے آپ چڑچڑاہٹ، ڈپریشن اور موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اب ہم اس تکنیک کی طرف آتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تکنیک کامیابی سے استعمال کرنے سے آپ کا مسئلہ ایک دو دن میں حل نہیں ہوگا بلکہ اس میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔ یہ تکنیک دماغ کو اپنے قابو میں کرنے کی ہے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اگر آپ دماغ کو پابند نہیں کریں گے تو آپ اس کے غلام بن جائیں گے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد ٹی وی دیکھتے ہوئے یا کوئی کتاب پڑھتے ہوئے فوراً سو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا دماغ اس بات پر کاربند ہے کہ جیسے ہی کتاب پڑھی جائے گی یا ٹی وی دیکھا جائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے۔ آپ بھی اسی طرح کا کوئی معمول بنا سکتے ہیں۔ جس وقت نیند آرہی ہو اس وقت کتاب پڑھنا شروع کردیں۔ روز کے معمول سے آہستہ آہستہ آپ کا دماغ اس کا عادی ہوتا جائے گا۔

جب آپ سونے کے لیے لیٹیں اور 15 منٹ تک آپ کو نیند نہ آئے تو بستر سے اٹھ جائیں اور کوئی کام کریں۔ اپنے دماغ کو اس کی اجازت مت دیں کہ وہ اپنی مرضی سے کبھی بھی نیند لائے اور آپ کو سونے پر مجبور کرے۔ اسی طرح صبح جب آپ کا الارم بجے تو آپ اسنوز کرنے کے بجائے فوراً اٹھ کھڑیں۔ یہ دراصل آپ کے دماغ کے خلاف ایک مزاحمت ہے کہ وہ مزید سونا چاہتا ہے لیکن آپ اسے نظر انداز کر کے اٹھ بیٹھیں، شاور لیں، کافی پئیں اور کام کریں، آپ کا دماغ مجبوراً آپ کی بات ماننے پر مجبور ہوجائے گا۔ دماغ کو اس بات کی ٹریننگ دیں کہ بستر پر لیٹتے ہی ایک منٹ کے اندر وہ آپ کو سلادے۔ علاوہ ازیں دن کے کسی بھی حصہ میں آپ کو نیند محسوس ہو، یا کسی دن رات میں جلدی نیند آنے لگے تب بھی بستر پر مت جائیں۔ اپنے سونے اور اٹھنے کا وقت مقرر کریں اور اس کے علاوہ دماغ کو اپنی مرضی کرنے کی اجازت مت دیں۔

اس تکنیک سے آہستہ آہستہ آپ کا دماغ نہ صرف نیند کے معاملے میں آپ کا پابند ہوجائے گا بلکہ دوسرے معاملوں میں بھی آپ کی سننے لگے گا۔ وظیفے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button