اسلامک کارنر

پھیپھڑوں کی ہر بیماری کا جڑ سے خاتمہ صرف 15 دنوں میں پھیپھڑوں کی صفائی آزمودہ وظیفہ

زمین کو انسان کی ماں کہا جاتا ہے کیونکہ انسان کا جسم زمین کی مٹی سے پیدا ہُوااور اس جسم کو لگنے والی بیماریوں کے لیے شفا بھی اللہ نے زمین کے اندر ہی محفوظ کر رکھی ہے جس کی تلاش میں غور و فکر کرنے والے اذل سے جستجو میں ہیں اور اپنی تحقیق سے انسانیت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔کھانسی سردی گرمی دونوں کا ایک عام مرض ہے

جو بچوں بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو متاثر کرتا ہے ، کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم کا خارج ہونا ایک تکلیف دہ عمل ہے اور اگر کھانسی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پیپھڑوں کو کمزور کردیتی ہے اور پھیپڑوں میں زخم پیدا کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔اس آرٹیکل میں کھانسی کے شافی علاج کے لیے دو آزمائے ہوئے مجرب نسخے شامل کیے جا رہے ہیں جو اس مرض کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نسخہ نمبر 1 یہ نسخہ بچوں اور بڑوں سب کے لیے انتہائی مفید ہے جو سردی کے موسم میں ہر گھر میں ہونا چاہیے۔کاکڑہ سنگھی (ایک ماشہ) شکر تبغال ( ایک ماش زنجبیل (ایک ماشہ) پیپلا مول ( ایک ماشہ) تمام کو باریک پیس کر خالص شہد میں ملا کر رکھ لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں، یہ نہ صرف کھانسی کو آرام دے گا بلکے اُسے جڑوں سے اُکھاڑ پھینکے گا۔نوٹ: یہ تمام چیزیں آپ کو کسی بھی پنسار کی دوکان سے مل جائیں گی۔

نسخہ نمبر 2 یہ نسخہ بزرگوں کی عطا ہے جس کا استعمال کھانسی، ریشہ پر فوری قابو پاتا ہے اور تکلیف سے نجات عطا کرتا ہے اس کا استعمال بھی بچوں بوڑھوں سبھی کے لیے انتہائی مفید ہے۔شربت توت سیاہ ایک چائے کی چمچ، شربت صدوری ایک چائے کی چمچ اور لعوق سپستاں آدھی چائے کی چمچ کو عرق گاؤزبان میں جوش دیکر قہوہ بنا لیں اور صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں، انشااللہ ایک ہی دفعہ کے استعمال کے بعد مرض غائب ہو جائے گا اور طبیعت ہلکی پھلکی ہوئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button