پاکستان
پولیس نے مسلم لیگ(ن) کے متحرک کارکن کو گرفتار کرلیا
لاہور( این این آئی)پولیس نے مسلم لیگ(ن) کے متحرک کارکن طاہر مغل کو گرفتار کرلیا ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لیگی کارکن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طاہر مغل کی بیوی سے بات ہوئی ہے ،طاہر مغل کو رات دو بجے اس کے گھر سے اٹھایا گیا،خدشہ یہ ہے کہ اور بھی بہت سے کارکنان کو اٹھایا گیا ہوگالیکن کہیں کوئی خبر اور اطلاع نہیں۔ڈاکو ڈوگر راج میںاس طر ح سکور سیٹل کرنا ہے تو پھر ٹھیک ہے ۔طاہر مغل کی بازیابی کے لئے وکلاء نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔