پاکستان
وزرا کی موجودگی میں اداروں کیخلاف نازیبا نعرے، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بے کار ہے۔