خراب معدے کاآسان علاج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج آپ کو آلو کے پانی اور اسپغول کو ملا کر استعمال کرنے کا نہایت مفید نسخہ بتایا جارہا ہے ۔ جس کے استعما ل سے چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے خراب معدے فٹ فاٹ ہوجائیں گے۔ پتلے سے پتلے لو ز موش اور قے فوری طور پر رک جائے گی۔ تو ایسے بہن بھائی جن کا معدہ خراب رہتا ہے۔ لوز موشن نہیں رکتے ۔
قے مسلسل جاری رہتی ہے۔ ان کے لیے یہ علاج کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ آپ کو ایک زبردست علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔ لوز موشن اور قے کی وجہ سے جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے جسم فوری طور پر کمزور اور بے جان ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے آلو کا پانی پوٹاشیم سے بھر پور اللہ پاک کی ایک بڑی نعمت ہے ۔ جبکہ اسپغول کا چھلکا خراب معدے کا بہترین علاج ہے۔ آپ نے کچھ اس طرح کرنا ہے آپ نے ایک آلو کے چھلکے کو اتار کراس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ جب آلو بوائل ہوجائے تو بوائل شدہ پانی کا ایک کپ لے کر اس کو ٹھنڈ ا کرلیں۔ اب اس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول شامل کریں۔ اور آدھا کپ دہی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اگر آپ شو گر کے مریض نہیں ہیں ۔ تو ایک چمچ شہد ڈال کر بچوں کو ا یک چھوٹی چمچ ہر گھنٹے کے بعد کھلائیں۔ جبکہ بڑے حضرات ایک کھانے کا چمچ ہرگھنٹے کے بعد استعمال کریں۔ انشاءاللہ ایک ہی دن میں آپ کا خراب معدہ ٹھیک ہوجائے گا۔ لوز موش اور قے فوری طور پر رک جائے گی۔ معدے کے مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم تین دن تک اس نسخے کو ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کو معدے کا مسئلہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ اگر سینہ میں جلن، تبخیر، قے اور معدہ میں درد کا احساس ہو تو یہ علامات بنیادی طور پر السر کی طرف اشارہ کر رہی ہیں اس کی تشخیص براہِ راست مشاورت اور چیک اپ کے بغیر نا ممکن ہے۔ اس لئیے اپنے طبیب سے ضرور ملیں۔ کچھ مفید تراکیب و علاج یہ ہیں کہ ایسے مریض کو ہلدی کے زیرو سائز کیپسول بنا کر دیں، دو کیپسول صبح شام پانی کے ساتھ۔ زیادہ سے زیادہ مائع خوراک بشکل دودھ، جوس اور صاف پانی دیں۔
میٹھا اور ترش چیزوں سے پرہیزکریں۔ اگر سر میں درد، جسم میں تھکاوٹ کمزوری، قبض اور پاخانہ درد وجلن کے ساتھ ہو یعنی بواسیر کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا پاخانہ میں خون خارج ہوتا ہو تو
جوارش جالینوس ایک چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے بعد پانی کے ساتھ، جوارش کمونی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ۔ چار عدد انجیر دوپہر کے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔اس علاج کو دو مہینے تک جاری رکھیں۔