پاکستان

کمرکس کیا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارے جسم میں کی تبدیلی آتی ہے؟ اس کے وہ بے شمار فوائد جو آپ کو بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کمرکس کیا ہے بہت سے لوگوں نے نہ ہی اس کا استعمال کیا ہوگا اور نہ ہی کبھی اس کا نام سُنا ہوگا، لیکن جو اس کا استعمال کر چکے ہوں گے وہ اس کے حیرت انگیز فوائد سے بخوبی واقف ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کمرکس دراصل ایک جڑی بوٹی ہے اور آج ہم آپ کو اس فائدے مند جڑی بوٹی یعنی ”کمرکس” کے بارے میں بتائیں گے

اور آپ کو اس کا طریقہ استعمال بھی بتائیں گے، تاکہ آپ کو استعمال کا طریقہ بھی معلوم ہو جائے اور آپ بھی اسے استعمال کر کے مستفید ہو سکیں۔کے فوڈ کے مطابق کمرکس میں بہترین قسم کے فولٹ ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے ساتھ ہی اس میں کاربس، میگنیشئم، وٹامن اے، کے اور پوٹاشئیم بھی پایا جاتا ہے جو اس کو مختلف مسائل کے حل میں مفید بناتی ہے۔اگر کمرکس کے فوائد کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بےحد مفید ہے اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کی شکایت ہے تو آپ کمرکس کا استعمال کریں اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا۔کمرکس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے اور اس کے اسی ذائقہ کی وجہ سے یہ پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں مفید ہے تو اگر گھر میں کسی کے بھی پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کروائیں۔شوگر کے مریض کمرکس کے پتے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرکے جسم میں انسولین کی مقدار کو بھی بڑھنے نہیں دیتا اور اس کا ترش ذائقہ خون سے شوگر لیول کو گِرا کر متوازن بناتا ہے۔اگر آپ کے جسم میں کہیں بھی درد ہو تو آپ بس کمرکس کا استعمال کریں اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی ساتھ ہی آپ کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوجائیں گی۔زچگی کے بعد عورت کو بھی اس جڑی بوٹی کا حلوہ بنا کر کھلایا جائے تو کمر اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور کمر درد کا خاتمہ ہوتا ہے۔کمرکس کو استعمال کرنے کا میٹھا سا طریقہ یہ ہے کہ اس کی برفی بنا لی جائے جس کو بنانے کے لئے آپ کو آسان سی ترکیب ہم بتانے جا رہے ہیں۔کمرکس کی برفی بنانے کا طریقہ، • ایک سو پچاس گرام یا اپنی مرضی کے مطابق کمرکس کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اب ایک پتیلی میں اس پاؤڈر کو ڈالیں اور خوب بھونیں۔

پھر اس میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور جب تک پکائیں کہ اس کا رنگ ہلکا نہ ہوجائے۔ پھر اس میں آدھا چمچ گھی اور چینی شامل کرکے بھونیں چینی کی جگہ گُڑ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ کچھ دیر اس کو خوب بھونیں اور چمچ ہلاتی جائیں۔ اب آپ دیکھیں گی کہ یہ سخت سا ہونے لگے گا۔

اب اس کو ایک بڑی پلیٹ میں رکھیں اور پھیلا کر نیم ٹھنڈا کریں۔ اس کے بعد آپ اس کو چھری کی مدد سے برفی نما کاٹ لیں۔ اب یہ میٹھا شوگر نہیں بڑھائے گا اور آپ کا درد بھی بھاگ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button