بھارتی صحافی رعنا ایوب گلوبل مسلم میڈیاپرسن آف دی ائیر منتخب
نئی دلی(این این آئی)نائیجیریا کے ایک اخبار نے بھارتی صحافی رعنا ایوب کو بھارت کے بے آواز اور محکوم مسلمانوں کی آواز قرار دیتے ہوئے انہیں سال 2021کاگلوبل میڈیا پرسن منتخب کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راشیلڈ پی آر میڈیا کے ’’مسلم نیوز‘‘ نے رعنا ایوب کو ایک نڈر اور پرعزم صحافی قرار دیاہے۔ مسلم نیوز کے ناشر الحاجی رشید ابوبکر نے کہا کہ رعنا ایوب نے مسلمانوں کے حقوق خاص طور پر مسلم طالبات کے حقوق کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے جنہیں بھارت بھرمیں حجاب کے خلاف ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ قطر کے امیر تھمیم بن حماد الثانی کو گلوبل مسلم پرسنالٹی آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ بینک اے بی سی اسلامک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد کو گلوبل مسلم بینکنگ اینڈ فنانس پرسن آف دی ایئر 2021اور پاکستانی نژاد امریکی وکیل رابعہ چوہدری گلوبل مسلم لیگل کے پرسن آف دی ایئرقراردیاگیا ہے ۔