پاکستان

بھارتی منتیں کرنیوالی خاتون کو بھارتی وزیر کا زور دار طمانچہ ،عوا م میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک وزیر نے وہاں زمین کے ٹائٹل کی تقسیم کے دوران کیمروں کے سامنے ایک خاتون کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس پر ملک میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کرناٹک کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر نے ریاست کی طرف سے شروع کیے گئے ایک عوامی پروگرام کے تحت زمین کے ٹائٹلز کی تقسیم کی نگرانی کے لیے ضلع چمارا نگر کے ہنگالا گاں کا دورہ کیا۔اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ اس لمحے کو دکھایا گیا جب ایک خاتون وزیر کے پاس پہنچی، لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان اس کے زمین پر ٹائٹل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔وزیر نے منہ پر ایک گھونسہ مار کر جواب دیا جس سے خاتون ھجوم کے سامنے گر پڑی۔ اس پرلوگوں میں شدید غم وغصہ پیدا ہوگیا۔بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود خاتون پیچھے نہیں ہٹی بلکہ وزیر کے پاس پہنچی اور ان کے پاں چھوتی نظر آئی۔تاہم وزیر کے اس اقدام پر کبھی توجہ نہیں دی گئی بلکہ بھارتی حلقوں میں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پرعوام میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ عوامی غصے پر وزیر کو بعد میں معافی مانگنیپر مجبور ہونا پڑا۔ وزیر موصوف نے کہا اپنے اقدام کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ھجوم میں پیدا ہونے والی کیفیت پر مجبور ہوگئے تھے۔دوسری طرف بعض حلقوں نے وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button