تازہ تریننیشنل خبریں

سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس استعمال کی گئی ، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پر امن مظاہرے پر حملہ کیا گیا ، نہتے شہریوں کیخلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن کارکنوں اور خواتین پر لاٹھیاں برسانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، شہر کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے لسانیت پر الزام تراشی سے باز رہنے کی بھی تلقین کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button