قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے خلاف ابتدائی میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے ہیں،جس کے باعث ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پہلا میچ آج 7بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔