‘عمران خان کی کرپشن کے ثبوتوں کے پہاڑ ہیں، حمزہ شہباز کا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فارن فندنگ کیس میں ٹی بوائے کے نام پیسے منگوائےگئے، عمران نیازی کی کرپشن پر ثبوتوں کے پہاڑ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب عوام بھوک سے بلکتےہیں،لوگ شور مچاتے ہیں تویہ نیا شوشہ چھوڑ دیتےہیں،یہ نواز شریف کےخلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں لے کر آسکے، ہم آئین کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں، کوئی بھی واقعہ ہو ،ایکشن لینےکے بجائےعوام پرالزام لگادیا جاتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہاکہ ہر واقعے پر عمران خان دوسروں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں، ہم آپ کوپتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے،کھاد بھی بلیک ہو رہی ہے اورکہا جاتا ہےکہ کھادکی ریکارڈ پیداوار ہوئی ،ہم کسانوں کےساتھ شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس جس طرح عمران نیازی نے جھوٹ بولے اللہ نے بے نقاب کیا، بنی گالہ کا گھر ریگولرکرایا اور لوگوں کےگھر گرا دیے، میں نے اور میرے والدنے ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگتائی ہیں، سب سے بڑا رتن شہزاد اکبر روانہ ہوا، اب تمھاری باری ہے، ہم عمران خان کو ہٹانےکے لیے ہرآئینی آپشن اپنائیں گے۔