تازہ تریننیشنل خبریں

سندھ حکومت بلدیاتی قانون پر بات چیت کے لیے راضی ہوگئی

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کو بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیش کش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پیش آئے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کو فون کرکے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم رہنما کے درمیان اس قسم کے واقعات کو لسانیت کا رنگ نہ دینے کے معاملے پر اتفاق پایا گیا اور دونوں جانب سے لسانیت کے حوالے سے بیانات کی مذمت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق امین الحق نے ٹنڈوالہیار واقعہ پر حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، دونوں رہنماؤں نے آئندہ اس قسم کے صورتحال پیدا نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ کے زخمی ایم پی اے صداقت حسین کو فون کرکے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔مراد علی شاہ نے صداقت حسین کو بتایا کہ پولیس کو کل ہی ان کو چھوڑنے کی ہدایات کردی تھی۔

واضح رہے کہ کل ایم کیو ایم کے ہونے والے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج کے سبب متعدد کارکن زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button