تازہ تریننیشنل خبریں
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب محکمے میں موجود کالی بھیڑو ں کے خلاف ان ایکشن ، بڑا حکم جاری کردیا
انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف متحرک ہو گئے،پنجاب بھر کے تمام سپرنٹنڈنٹ جیلز کو ملازمین کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل باقی ملازمین کے ساتھ ساتھ اپنے اردلی کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے پابند ہوں گے۔یہ حکم نامہ عوامی شکایات موصول ہونے پر فلاح عامہ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ حکم نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔