تازہ تریننیشنل خبریں

گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی ،خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے بڑا قدم اٹھا تے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی

تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی کو چیک کرنے کیلئے قومی ماحولیاتی معیارات (NEQS)کو تبدیل کرکے عالمی معیار کے مطابق کر لیا ہے، یہ تاریخی تبدیلی وفاق سے 1994 ءمیں ملنے والے کوالٹی سٹینڈرڈز میں کی گئی ہے۔

اس حوالے سے آج ایک تفصیلی اعلامیہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے جاری کیا ۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی نے کہا ہے کہ اس ماحولیاتی معیارات کو عالمی معیار کے مطابق کرنے سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،نئے قومی ماحولیاتی معیارات کے مطابق ڈیزل والی گاڑیوں میں سموگ لیول 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کم ازکم کیا گیاہے، پیٹرول اور سی این جی والی گاڑیوں میں کاربن مانو آکسائیڈ لیول زیادہ سے زیادہ 2.5 ہوگا ،پیٹرول کی گاڑیوں کیلئے کاربن ڈائی آکسائیڈ، ہائیڈرو کاربن وغیرہ کے لیول بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button