تازہ تریننیشنل خبریں
خیبرپختونخوا میں تیل نکالنے والی غیر ملکی کپنی کے آفس پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سپروائزر اغوا
دہشت گردی نے تیل نکالنے والی غیر ملکی کپنی پر حملہ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ سپروائز کو اغوا ء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع کرک اور ہنگو کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی ۔کرک پولیس نے حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، ڈی پی او اکرام اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، دہشت گرد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔دہشت گردوں کمپنی کے ایک کمپاؤنڈ پر جدید خود کارہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جس علاقے میں کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہ دور دراز پہاڑی علاقہ ہے۔