تازہ تریننیشنل خبریں
بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10جوان شہید

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔