تازہ تریننیشنل خبریں

سردار تنویر الیاس نے ضلع باغ کے شہریوں کے دل جیت لئے ، الیکشن میں کیا جانے والا بڑا وعدہ پورا کردیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادجموں وکشمیر کے صدر اورموسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے اہلیانِ حلقہ وسطی باغ سے دوران الیکشن کیےگئے وعدے وفا کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس نےکشمیر ڈوپلمنٹ پروگرام کے تحت حلقہ وسطی باغ کی مختلف یونین کونسل میں 20کلومیٹر سڑکوں کی پختگی اور ری کنڈیشنگ کی منظوری دے دی،سڑکوں کی پختگی اور ری کنڈیشنگ سےعوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور انہیں عشروں سے درپیش سفری مشکلات سے نجات ملے گی. جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں پختگی روڈ سن ناڑے تا بٹے ناں ڈھیر چترہ0.5کلومیٹر،مرکز ریڑھ بن بازار تا گائوں سیری پیراں ایک کلومیٹر،پختگی روڈ سردار جاوید انور ہاوس تا پرویز انور ہاوس، تاہل0.5کلومیٹر ،کوٹیٹری کلری تا بوائز پرائمری سکول جنڈالہ ایک کلومیٹر،گاوڑے تا بن قبرستان داڑہ کوٹ ایک کلو میٹرلوئر جگلڑی تا کولیالی سیرایک کلو میٹر ،پتراٹہ گاوں تا لیراں کفل گڑھ ایک کلومیٹر،اپر سیری آویٹرہ تا گاوں نلی ایک کلو کلومیٹر،بائی پنیالی تا کوٹھیاں پنیالی ایک کلومیٹر،چورا تا محلہ ٹوپہ
0.5کلومیٹر،مین بھرکہ روڈ تا منڈی ہاڑی0.5کلومیٹر،مین روڈ سڑول بنی منہاساں تا محلہ پانیولہ0.5کلومیٹر،کواڑی تا منڈی ہاڑی 0.5 کلو میٹر مین روڈ ٹنگیاٹ تامحلہ کوٹ0.5کلومیٹر،لنک روڈ کوپرا موڑ تا پرائمری سکول ہلاں ڈھکی0.5کلومیٹر،اپرکلری محلہ جمسرال0.5کلومیٹر، ہاوس آف ساجد حسین شاہ 0.5کلومیٹر،تلکیر مین روڈ تاکالی باڑی اپرتلکیرٹوپی0.5کلومیٹر،لوئرپچھواں کراس تاگلہ داڑہ کوٹ 0.5کلومیٹر،مین ملوٹ روڈ تاسائیں شیراں روڈ0.5کلومیٹر،محلہ تھیلہ تا موٹھانی وارڈ گہل چھپڑیاں0.5کلومیٹر،مین روڈڈھیر ی تاپدردرمنی 0.5کلو میٹر،مین روڈ بسوٹی تا لوئر کولالی سیر0.5کلومیٹر شامل ہیں۔15کلومیٹر ری کنڈیشنگ سڑکیں جن میں سنگھڑ تا گلہ کہوٹی روڈ0.1کلومیٹر،ملوٹ مین بازار تا کفل گڑھ روڈایک کلومیٹر،لنک روڈ تھلہ چکناڑی تا گاوں بیروٹ0.5 کلومیٹر،تھاتھی جگلڑی تا علی آبادد0.1کلومیٹر،مین روڈ ملوٹ تا بنگراں ایک کلومیٹر6مین روڈ بیر پانی تا بنج0.5کلومیٹر شامل ہیں۔
اہلیان وسطی باغ سڑکوں کی پختگی اور ری کنڈیشنگ کی منظوری پر موسٹ سنیر وزیر سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر حکومت نے سڑکوں کی تعمیر و پختگی کی منظوری دیکر ہمارے دل جیت لئے ہیں، ہمیں اپنے انتخاب پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button