تازہ تریناسلامک کارنر

سعودی عرب نے عمرہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی

سعودی عرب نے زائرین کی عمر کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو دس روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button