تازہ تریننیشنل خبریں

بلاول ہم سے ساڑھے 3سال کا حساب لے لیں مگر انہیں سندھ میں 15 سالوں کا حساب دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب لینا چاہتے ہیں اور ہم جوابدہ بھی ہیں لیکن بلاول یاد رکھیں کہ انہیں بھی سندھ میں 15 سال کی حکمرانی کا حساب دینا ہوگا۔

شکار پور میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ہم حساب دینے سے نہیں گھبراتے،آج ایک پیغام مودی،دوسرابلاول کودیناچاہتاہوں،3سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی،26کو مودی نے حملہ کیا،27کو عمران خان نے جواب دیا،نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو پنجاب کیلئے نکل رہے ہیں،عمران خان کاقافلہ ان کامقابلہ کرنےمیدان میں اتراہے،تھرکےلوگوں کوہم نےصحت کارڈدےدیا، ہم سندھ میں صحت کارڈدیناچاہتےہیں،یہ رکاوٹ ہیں، میں سندھ کی دھرتی میں بلاول بھٹو سے15سال کا حساب مانگنے آیا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button