تازہ ترینلائف سٹائل
لیلیٰ واسطی کے سکرین سے غائب رہنے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے سکرین سے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی اور انہوں نے بتایا کہ لوکیمیا (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے زندگی دی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا، مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔