تازہ تریننیشنل خبریں
کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ، بی بی شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں ، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ، ہم بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے نکلے ہیں ۔
کراچی میں لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، انہوں نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ، یہ حکومت 18ہویں ترمیم کو ختم کر رہی ہے ، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی ، وفاق نے سندھ کے ہاتھ باندھ دیے ہیں ، ہم کم وسائل کے ساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ۔