"میں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کیلئے کافی دعائیں کی تھیں” اداکارہ صنم سعید کا دلچسپ انکشاف
معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ شاید عمران خان ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھاکہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعاؤں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی۔اداکارہ صنم سعید نے مزید کہا کہ مستقبل میں جو اس ملک کے لیے اچھا ہو بس وہی اقتدار میں آئے۔ صنم سعید سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے کردار کو فلم میں نبھانے سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ میری رنگت کی ہوتیں تو ضرور نبھاتی لیکن اس کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرنا ہوگا۔
ایک اور سوال کے جواب میں صنم نے کہا کہ 100 فیصد بیویاں سمجھتی ہوں گی شوہر شادی کےبعد بدل جاتےہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، کیونکہ خواتین بہتر مشاہدہ کرتی ہیں، زیادہ تر ایک عورت ہی دوسری عورت کو نیچا دکھاتی ہے جس میں سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہوتی ہے کہ خواتین کو سپورٹ کرنے کے بجائے وہ ان کے خلاف ہوتی ہیں۔