تازہ ترینکھیل

آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر شنیر ا اکرم نے پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا۔انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button