تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

سعودی عرب میں پولیس موبائل کو ٹکر مار کر اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا پکڑا گیا

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پولیس موبائل کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے کو گرفتار کر لیا ۔

ریجن پولیس ترجمان نے بتایا کہ تبوک ریجن کی حقل کمشنری میں کار سکریچنگ کے واقع میں ملوث ایک شخص کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے فرار ہونے کا موقع نہ دیا۔ ملزم سعودی شہری ہے جسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کے قانون کے تحت کار سکریچنگ ممنوع ہے، ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button