تازہ تریننیشنل خبریں

کیا جہانگیر ترین اور چودھری برادران حکومت چھوڑ سکتے ہیں؟ فواد چودھری کا موقف آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین ا ور چودھری برادران حکومت کےساتھ ہی رہیں گے ، عوامی مارچ کے جو حالات لگ رہے ہیں بندے بھی ہمیں ہی دینے پڑیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 15سے 20 دن ہو گئے ہیں یہی سن رہے ہیں کہ عدم اعتماد آج آئی اور آج آئی ، یہی ہورہا ہے، اتنی جرت ہوتی تو عدم اعتماد پہلے لے آتے، انہوں نے بس اپنی دکان چمکائی ہوئی ہے،ان کو یہ نہیں پتہ انکا وزیراعظم کون اور لیڈر کون ہے۔

روس اور یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی کے باعث دنیا میں تیل کی قیمت100 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، دنیا کی 40 فیصد گندم یوکرین اور روس پیدا کرتا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے گندم کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں ، ہم تو چاہتے ہیں یہ معاملہ جلد از جلد ٹھنڈا ہو اور قیمتیں نیچے آئیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تسلی بخش اقدامات کر لیے گئے،کسی پاکستانی کو تکلیف نہیں پہنچی اور سب رابطے میں ہیں، سب پاکستانیوں کو پولینڈ سے وطن واپس لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button